Wednesday 5 January 2022

کرکٹ اکیڈمی کا افتتاح

*مالیگاؤں کرکٹ اکیڈمی کا افتتاح*

آج بروز بدھ 5 جنوری 2022 کو  *سٹی مالیگاؤں کرکٹ ایسوسی ایشن* کے معرفت  مالیگاؤں کے کرکٹ کھلاڑیوں کی نوک پلک سدھارنے کے لیے ایک اکیڈمی کا افتتاح ہوا.
اس تقریب کی صدارت مالیگاؤں ہائی اسکول کے سابق ہیڈماسٹر اور سینئر کھلاڑی *زبیر سر* نے کی اور اکیڈمی کا افتتاح مالیگاؤں شہر کے کمشنر *بھالچندر گوساوی صاحب* کے ہاتھوں ہوا. 
اس تقریب میں شہر کے کئی سابق کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی..
سعید مولانا، وصی احمد، شفیق کلر سر، زاہد نیوراج،حسین بھائی ایم سی سی، فاروق بھائی نواب بیکری اور کئی سینئر اور جونیئر کھلاڑی نے اس تقریب میں شرکت کرکے کھیل کے تئیں اپنا  جذبہ دکھایا. صدر تقریب زبیر سر نے اس اکیڈمی کے افتتاح پر خوشی کا اظہارِ کیا اور نیک خواہشات پیش کی. کمشنر مالیگاؤں گوساوی سر نے جو خود ایک اچھے کرکٹر تھے نے ہر طرح کا تعاون دینے کا تیقن دیا. سعید مولانا نے نئے کھلاڑیوں کی اس سہولت پر اطمینان کا اظہار کیا. شفیق کلر سر نے ویراٹ کوہلی کی فٹنیس کی مثال دیے کر نئے کھلاڑیوں کو حوصلہ دیا. صدر سٹی مالیگاؤں کرکٹ اسوسی آمین کارپوریٹر نے اکیڈمی کی جگہ کے متعلق باتیں کی اور ساتھی کھلاڑیوں کا شکریہ بھی ادا کیا کہ انہیں کے تعاون سے یہ کام اپنے انجام کو پہنچا. اظہر انصاری قوسین قادری، تنویر سر، رئیس بھائی سہارا اور دیگر موجودہ کھلاڑی نے نئے اور جونیئر کھلاڑیوں میں اپنے تجربات سے  سیکھانے کی ذمہ داری لی ہے.اس تقریب میں بڑی تعداد میں کھیل سے جڑی شخصیات نے شرکت کی اور انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی. 
آج کےدور  میں کھیل کود بھی ایک پیشہ بن گیا ہے. اگر مالیگاؤں کے کھلاڑی کھیل کو بطور پیشہ اختیار کرنا چاہتے ہیں تو انہیں چاہیے کہ کھیل کود کے متعلق سنجیدگی اختیار کریں. اسی طرح کرکٹ میں کرئیر بنانے والے بھی اس اکیڈمی سے بھرپور فائدہ اٹھائیں تاکہ صحیح نظم و ضبط اور درست راہ پر چل کر اپنا، والدین کا اور شہر کا نام روشن کریں.

اگر آپ اپنے بچوں کو اس اکیڈمی میں داخل کرانا چاہتے ہیں تو اظہر انصاری، مزمل پمیلے، ذوالفقار عرف ذولفی میٹرو اسپورٹس اور رئیس بھائی سہارا. اسپورٹس سے ملاقات کریں اور تفصیل جانیں.


زاہد امین سر
رسائٹ ٹوڈے یوٹیوب چینل مالیگاؤں

Sunday 2 January 2022

مرحوم شمس الہدیT_20 کرکٹ لیگ فائنل

مرحوم ایڈووکیٹ شمس الہدیT_20 کرکٹ لیگ فائنل

مالیگاؤں کی کرکٹ اس وقت اپنے عروج پر ہے. اسی لیے جہاں شہر کے سینئر اور باصلاحیت کھلاڑی بیرون شہر و ریاست اپنا جلوہ بکھیر رہے ہیں وہیں اندرون شہر جونیئر اور پُرجوش کھلاڑی بھی اپنی صلاحیتوں کے بل پر اپنا نام کما رہے ہیں. یہی وجہ ہے کہ آج شہر میں کئی جگہ لیدر بال سے کرکٹ میچوں کے ٹورنامنٹ منعقد ہورہے ہیں. عبدالعزیز کلو اسٹیڈیم، عیدگاہ گراؤنڈ، مالیگاؤں ایم آئی ڈی سی گراؤنڈ اور ہل اسٹیشن کے پاس ڈیسینٹ گراؤنڈ وغیرہ.
گذشتہ کئی روز سے مالیگاؤں ایم آئی ڈی سی  پر اپنا سہارا فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام مرحوم شمس الہدیT_20 لیگ ٹورنامنٹ جاری رہا. اس ٹورنامنٹ میں کل سولہ 16 ٹیموں نے حصہ لیا. پہلے سیمی فائنل میچ میں اقبال اسپورٹس نے ایم سی اے کو شکست دی وہیں نیشنل اسپورٹس نے شائننگ سرکل کو پٹخنی دے کر فائنل کا راستہ صاف کیا. 2 جنوری 2022 کو ان دونوں ٹیموں کے درمیان ایک زبردست اور دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا. جس میں اقبال اسپورٹس نے نیشنل اسپورٹس کو 8 رنوں سے شکست دے کر فائنل اپنے نام کیا.
اقبال اسپورٹس نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا. ابوہریرہ اور فضل علی نے شاندار شروعات کی. وہیں آخری اووروں میں رفیق شاہ نے تیز بلے بازی کرتے ہوئے اسکور کو 178 قابل دفاع پہنچایا. ابوہریرہ نے 40 گیندوں میں شاندار 55 رن بنائے. وہیں حبیب الرحمن عرف حبّو بھائی 19 اور رفیق شاہ نے آؤٹ ہونے سے پہلے صرف 27 گیندوں میں 5 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 54رن بنائے. اس طرح اقبال اسپورٹس نے 20 اوور میں 6 وکٹ کھو کر 178کا اسکور بنایا. نیشنل اسپورٹس کی جانب سے گیند بازی کرتے ہوئے ابوبکر عرف شیرو نے 4اوورز میں 35 رن دیکر دو وکٹ اور اشتیاق احمد نے تین اوور میں 30رن دے کر دو وکٹیں حاصل کیں.
نیشنل اسپورٹس نے جب اپنی اننگز کی شروعات کی تو اسے پہلے ہی اوور میں زبردست جھٹکا لگا. فرحان انصاری کا اہم وکٹ 1 رن پر  گنوا دیا. بعد از سعداللہ اور سعود موسی نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی. مگر وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کی وجہ سے ٹارگٹ دور ہوتا چلا گیا. حالانکہ اس دوران ظہیر عباس(18) آصف لڈّو(30) اور ابوبکر شیرو(30)  نے کچھ لمبے شاٹس کھیل کر میچ کو دلچسپ بنانے کی کوشش کی اور ٹارگٹ کے قریب پہنچے مگر وہ آٹھ 8 قدم دور رہ کر یہ فائنل میچ تو ہار گئے مگر دل جیت گئے.
اقبال اسپورٹس کی جانب سے رفیق شاہ نے بلے بازی کے بعد گیندبازی سے بھی سب کو متاثر کیا اور اپنے چار اوور کےکوٹے سے 26 رن دیکر 3اہم وکٹ حاصل کیں. اس  کے علاوہ حبیب الرحمن اور اشتیاق احمد نے اپنے اپنے چار اوور میں بالترتیب 22اور29 رن دے کر دو دو وکٹیں حاصل کیں.
فائنل جیتنے پر فائنل فاتح کی ٹرافی اور بارہ ہزار 12000 روپے نقد اقبال اسپورٹس کے کپتان کو زاہد نیوراج کے ہاتھوں دی گئی اسی طرح فائنل مفتوح کی شیلڈ اور 8000 ہزار روپے نقد نیشنل اسپورٹس کے کپتان کو فیضان بھائی کے ہاتھوں تفویض کی گئی. فائنل مین آف دی میچ کا انعام رفیق شاہ، میں آف دی سیریز سعداللہ، بیسٹ وکٹ کیپر آصف لڈو کو دیا گیا. سینئر کھلاڑی حبیبِ الرحمن اور زاہد نیوراج کو ترغیبی انعام سے بھی نوازا گیا..
اس ٹورنامنٹ کے انعقاد میں رئیس بھائی، ندیم علی، عبدالمنان، عرفان احمد، نوید اختر زم زم، فیضان بھائی، رئیس احمد، ظفر سر، آمین احمد، سچن، ابرار اور دیگر افراد نے اپنا اہم تعاون دیا اور اپنے بہترین انجام تک یہ ٹورنامنٹ ختم ہوا.

زاہد امین سر
رسائٹ ٹوڈے یوٹیوب چینل مالیگاؤں

Sunday 14 November 2021

نیا جوش نیا چمپئن

🏏 *نیا جوش نیا چمپئن* 🏏

*سٹی مالیگاؤں کرکٹ ایسوسی ایشن* کے زیر اہتمام اس سیزن 2021_22 کے پہلے ٹورنامنٹ کا اختتام عزیز کلو اسڈیم پر ایک *نئے چمپئن* کے ساتھ ہوا.
مالیگاؤں شہر کی 24 بہترین مقامی ٹیموں کے درمیان ایک زبردست مقابلہ ہوا. جہاں کئی سینئر کھلاڑیوں نے اپنے بہترین کھیل کا مظاہرہ جاری رکھا وہیں کچھ ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں نے  اپنی لاجواب صلاحیت سے اپنی موجودگی کا احساس دلایا. اس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں چار ٹیموں نے داخلہ حاصل کیا
نورالالسلام، مدنی اسپورٹس ، راجدھانی اے اور ایم سی اے.

پہلے سیمی فائنل میں ایم سی اے نے نورالالسلام کو شکست دےکر فائنل میں قدم رکھا تو وہیں دوسرا سیمی فائنل مدنی اسپورٹس اور راجدھانی اے کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا اور بالآخر مدنی اسپورٹس نے جیت حاصل کرتے ہوئے ایم سی اے سامنے فائنل کے لیے خود کو پیش کیا.
اس  سیزن کے پہلے  ٹورنامنٹ کا فائنل *14نومبر 2021* کو *عزیز کلو اسڈیم* میں دوپہر ایک بجے منعقد ہوا. مدنی اسپورٹس نے ٹاس جیت کر پہلے *گیند بازی* کا فیصلہ کیا. ایم سی اے کے اوپننگ بلے باز *عمید* اور *کپل* نے تیز شروعات کی. اس شروعات کو رفتار دیا *امول* نے اور *مہتاب* نے شاندار اختتام کیا.
*عمید نے شاندار 61 رن امول 45رن* اور *مہتاب نے تابڑ توڑ 38رن* بنائے. اس طرح سے *ایم سی اے* نے *20اوور  میں 195* رنوں کا عظیم اسکور کھڑا کیا. مدنی اسپورٹس کی طرف سے *سراج احمد شیرا* نے بہترین گیند بازی کرتے ہوئے *پانچ وکٹیں* حاصل کیں.
196کے پہاڑ جیسے اسکور کے سامنے مدنی اسپورٹس کے کھلاڑی ابتداء سے ہی لڑکھڑاتے نظر آئے. اور پوری ٹیم صرف *85 رن* پر سمٹ گئی . اس طرح سے *ایم. سی اے* نے یہ *فائنل 110 رنوں* کے بڑے فرق سے جیت کر اپنا *پہلا فائنل* 🏆اپنے نام کیا. اپنی بہترین بلے بازی اور گیند بازی سے متاثر کرنے والے *عمید احمد* کو *فائنل مین آف دی میچ* کی  *ٹرافی*🏆 دی گئی.
آپ کو بتا دیں کہ ایم سی اے میں تمام کھلاڑی نوجوان اور پرجوش ہیں انکی یہ کامیابی بہت بڑی کامیابی ہے اور سینئر ٹیموں کے لیے ایک طرح سے خطرے کی گھنٹی ہے. اس ٹیم نے اپنی گیند بازی، بلے بازی اور فیلڈنگ سب کو متاثر کیا. ہم *ایم سی اے* کے تمام *کھلاڑیوں* کو اور انکو نکھارنے اور سنوارنے والے کوچ  *تنویر سر* کو بھی بہت بہت مبارک باد پیش کرتے ہیں . *مدنی اسپورٹس* نے بھی پورے ٹورنامنٹ میں *اچھا کھیل پیش* کیا انہیں بھی فائنل میں پہنچنے کے لیے بھی مبارک باد. میری ایک تجویز یہ ہے کہ فائنل میں جہاں جیت ہار اور مین آف دی میچ کی ٹرافی دی گئی وہیں مین آف دی سیریز کا بھی انعام دیا جانا چاہیے.
اب اگلے ٹورنامنٹ کے لیے تمام ٹیموں اور کھلاڑیوں کو نیک خواہشات.

*زاہد امین سر*
رسائٹ ٹوڈے یوٹیوب چینل مالیگاؤں

Friday 8 January 2021

آسٹریلیا ‏کی ‏برتری ‏کی ‏شروعات ‏

آسٹریلیا اور انڈیا کے درمیان جاری  بارڈر. گاوسکر ٹرافی کے تیسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگ میں 338/10رن بنائے. وہیں انڈیا ٹیم 244/10 رن پر آل آؤٹ ہوگئی.
خبر لکھے جانے تک آسٹریلیا نے دو وکٹ کھو کر 40رن بنا لیے اس طرح سے آسٹوکو 134کی برتری حاصل ہوگئی ہے.. آبھی اس میچ کے دو دن باقی ہیں امید کی جارہی ہے کہ اس میچ میں رزلٹ ضرور نکلے گا....
زاہد امین 

کرکٹ اکیڈمی کا افتتاح

*مالیگاؤں کرکٹ اکیڈمی کا افتتاح* آج بروز بدھ 5 جنوری 2022 کو  *سٹی مالیگاؤں کرکٹ ایسوسی ایشن* کے معرفت  مالیگاؤں کے کرکٹ کھلاڑیوں کی نوک پلک...